پاکستان آج شرح سود میں کمی کرے گا

شیئر کریں:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کر رہا ہے۔
شرح سود میں کمی سے متعلق پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔
پالیسی ریٹ کا تعین کرنے کیلئے پالیسی کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2بجے ہوگا۔
اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کی سربراہی میں ہوگا۔
پالیسی کمیٹی میں بورڈ ممبران اور بورڈ آف ڈائیریکٹرز شریک ہوں گے۔
شرح سود مسلسل 8ماہ سے 13اعشاریہ 25فیصد پر برقرار ہے۔
مسلسل 4بار ہر دوماہ کیلئےپالیسی ریٹ جاری کیا جاتا ہے۔
اس بار 13روز قبل پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مسلسل گرتی قیمتیں ملک کیلئے اچھی خبر ہے۔
ماہرین کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری اوردیگرمعاملات میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔
ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پالیسی ریٹ جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امکان ہے آج شرح سود میں واضح کمی کی جائے گی جیسا کہ دنیا بھر میں کی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان بھی شرح سود میں کمی کا اعلان کرچکے ہیں۔


شیئر کریں: