پاکستانی کرکٹرز بس بریانی کھائیں، وسیم اکرم

سابق کپتان اور آل راؤنڈ ر وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف پہلے بالنگ اور بیٹنگ میں مایوس کن کارکردگی
پر سوال اٹھا دیے۔ کہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا بین الاقوامی میچز جیتنے والا کمبنیشن نہیں۔ یہ صرف بریانی
کھا سکتے ہیں۔
بالُنگ اٹیک نا ہونے کے برابر رہا۔ لگتا ہے یہ صرف ٹیپ بال کھیل سکتے ہیں۔ ٹی وی پر اپنی ماہرانہ رائے دیتے
ہوئے وسیم اکرم نے کہا بین الاقوامی مقابلوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ جانا ہوتا ہے۔

پاکستان کے کرکٹر اپنی جگہ بنانے میں ناکام

ہمارے کھلاڑی اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سکتے۔ امام الحق کی مثال دیتے ہوئے کہا یہ ہمیشہ سلپ میں کیچ دے
کر پویلین چلے جاتے ہیں جس کا دباؤ آنے والے بیٹسمینوں پر پڑتا ہے۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام بالرز کا بھرکس نکال دیا۔ سری لنکن جہاں چاہتے بال
وہیں باونڈری کے باہر پھیک دیتے۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف کیا کرنا ہوگا؟

بالرز انتہائی بے بس دیکھائی دیے اور فیلڈرز نے بھی سری لنکن بیٹسمینز کا پورا ساتھ دیا۔ سری لنکا نے 9
وکٹ پر 344 رنز بنائے۔