پاکستانی ڈاکٹرآصفہ اختر نے جرمنی کا اعلی ترین سائنسی ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا

شیئر کریں:

پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصفہ اختر کو جرمنی نے اعلیٰ ترین سائنسی ایوارڈ سے نواز دیا۔
جرمنی کی مشہور زمانہ تحقیقی سوسائٹی ماکس پلانک سے
منسلک پاکستانی نژاد آصفہ اختر نے2021ء کا لائبنٹس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس ایوارڈ کو جرمنی میں سائنسی تحقیق کے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر آصفہ اختر کون ہیں؟

ڈاکٹر آصفہ اختر کراچی میں پیدا ہوئیں،
انہوں نے جرمنی کے ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ برائے امیونولوجی اینڈ ایپی جینیٹکس میں خدمات انجام دیں
اور اب وہ اس ادارے کی ڈائریکٹر بھی بن چکی ہیں۔ انہیں جدید ترین تحقیق کی وجہ سے شہرت پائی۔

ڈاکٹر آصفہ کی کن خدمات پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا؟

ڈاکٹر آصفہ کو ایپی جینیٹکس، جین ریگولیشن اور بنیادی حیاتیاتی سیل پر نت نئے تجربات کرنے
اور ان کی مدد سے انتہائی اہمیت کی حامل نئی معلومات منظر
عام پر لانے جیسی گراں قدر خدمات پر ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔
انہیں ایوارڈ کے ساتھ ڈھائی لاکھ یورو کی خطیر انعامی رقم سے بھی نوازا جائے گا


شیئر کریں: