پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر کی خدمات کا اعتراف

شیئر کریں:

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اور قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ثمرہ افضل کا نام انگلینڈ کرکٹر کی شرٹ کے پیچھے درج کر دیا گیا ۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے ، سیریز میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے عالمی وباکورونا وائرس کے خلاف لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ” ریز دی بیٹ ” مہم کا آغاز کیا ہے جس میں میڈیکل اسٹاف کے ناموں والی ٹریننگ شرٹس انگلینڈ کے کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف نے پہنیں ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام والی شرٹ انگلینڈ کے کرکٹر کرس ووکس نے پہنی۔
ڈاکٹر ثمرہ افضل کا کہنا تھا کہ ای سی بی کی جانب سے سراہا جانا میرے لیئے اعزاز اور خوشی کی بات ہے خاص بات یہ ہے کہ میرے فیورٹ کرکٹر نے میرے نام والی شرٹ پہنی ۔


شیئر کریں: