پاکستانی طالبہ نے اے سی سی اے کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرلیے

شیئر کریں:

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس
(اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے
زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

زارا نعیم نےکا کہنا ہے کہ سخت امتحان کے لیے ’مطالعے پر توجہ مرکوز کرنا‘ پہلی ضرورت ہے۔
اے سی سی اے آسان نہیں ہے لیکن اگر آپ مختص کرلیں تو آپ کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اے سی سی اے کی فائنینشل رپورٹنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا،
اے سی سی اے کی کوئی خاص کلاسز نہیں لیں بس سخت محنت
کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے نام روشن کرنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ زارا نعیم کو دسمبر 2020 میں ہونے والے اے سی سی اے امتحان میں سب
سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے بعد عالمی انعام یافتہ (global prizewinner)قرار دیا گیا ہے۔
زارا کی بے مثال کامیابی پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور اسد عمر نےا نہیں مبارک دی ہے


شیئر کریں: