March 26, 2020 at 2:27 pm

(پاکپتن سے محمد احمد رضا)
کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے 50پاکستانی تاشقند ائیرپورٹ پر پھنس گئے ہیں۔
ان مسافروں میں کئی کا تعلق پنجاب کے ضلع پاکپتن سے ہے۔

کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے تقریبا پوری دنیا ہی اپنی سرحدیں بند کر چکی ہے اور فضائی آپریشن بھی معطل کر دیے ہیں۔
پاکستان بھی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے اسی وجہ سے حکومت نے انٹرنیشنل کے ساتھ ساتھ مقامی فضائی آپریشن بھی بند کر دیے ہیں۔

تاشقند میں پھنسے پاکستانی سیاحت کے لیے گئے تھے لیکن آپریشنز معطل ہونے کی وجہ سے وطن واپسی ممکن نہیں ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں کا وفد 15 روز قبل سیر کیلئے تاشقند گیا تھا اور 21مارچ کو انہیں پاکستان واپس آنا تھا۔
تاجروں نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ انہیں واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Facebook Comments