پاکستانیوں کے لیے دبئی میں اترنا بھی انتہائی مشکل بنا دیا گیا

شیئر کریں:

پاکستانیوں کے لیے یورپ، امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے بعد دبئی کا سفر بھی
انتہائی دشوار بنا دیا گیا ہے۔
اب کوئی بھی پاکستانی اس وقت تک دبئی ائیرپورٹ سے باہر ہیں نکل سکے گا جب
تک وہ کم از کم دو ہزار درہم نہ دیکھا دے۔

دو روز سے ساڑھے چار سے زائد پاکستانی دبئی ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
پاکستان کا قونصلیٹ محض ٹال مٹول کے ان مسافروں کی کسی قسم کی مدد کرنے سے
قاصر دیکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر مسافر لاہور اور کراچی کی پروازوں سے دبئی پہنچے تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب دبئی جانے والے پاکستانی کو پہلے ہوٹل کی بکنگ یا
جس جگہ جارہا ہے وہاں کا ایڈریس دینا ہوگا۔
اس سے پہلے دبئی کا ویزا بغیر کسی مشکل و پریشانی کے مل جایا کرتا تھا۔
سب ہی آرام اور سکون سے دبئی چلے جایا کرتے تھے لیکن اب یہ سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔
پاکستانیوں نے نئی پابندیوں پر انتہائی حیرانی کا اظہار کیا ہے اور پھر سونے پر سہاگہ
قونصلیٹ اور نہ ہی حکومت اس سلسلے میں کچھ کر رہی ہے۔
دبئی میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی عمر گنوادی دبئی
میں بنانے میں اب
ان ہی پر دروازے بند کیے جارہے ہیں۔
پاکستانیوں کا کہنا ہے حکومت کو اس امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔


شیئر کریں: