ٹی 20 ورلڈ کا آج سے آغاز، پاکستان 24 اکتوبر کو پہلا میچ کھیلے گا

شیئر کریں:

ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ کے مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ کرکٹ کے سب سے مختصر فارمیٹ کے
ساتویں مقابلے عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ مقابلوں کا باقاعدہ آغاز
میزبان ملک عمان اور پاپوا نيوگنی کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر
تین بجے کھیلا جارہا ہے۔

آج ہی دوسرا میچ بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان شام سات بجے ہو گا۔ پاکستان کو اپنے پہلے
میچ کے لیے 24 اکتوبر تک انتظار کرنا ہوگا کیونکہ پہلا میچ ہی روائیتی حریف بھارت کے خلاف
کھیلا جانا ہے۔

اس سے پہلے کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ دو بار ویسٹ انڈیز اور بھارت، پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا
ایک ایک بار جیت چکے ہیں۔
2009 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تاج سجایا تھا اس مرتبہ
بابر اعظم سے توقعات کی جارہی ہیں کہ وہ کامیابی کےساتھ وطن لوٹیں گے۔


شیئر کریں: