ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریٹائرمنٹ پلان بتا دیا۔
ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئےانٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔
ثانیہ کا کہناہے کہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے مجھے دستبردار ہونا پڑا، میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی خاتون ہوں۔
ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی، پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہو جاؤں۔


شیئر کریں: