ٹیسلا چھوڑنے والے چیف انجینئر نے دنیا کی تیز ترین الیکٹرک کار بنالی

شیئر کریں:

ٹیسلا کے سابق چیف انجینئر پیٹر رالنسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا
کی سب سے تیز رفتار اور ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرنے والی الیکٹر کار تیار کی ہے۔
فوربز کے مطابق لوسڈ موٹرز کے چیف ایگزیکٹو اور
ایلن مسک کی ٹیسلا کے سابق چیف انجینئر پیٹر رالنسن کے مطابق انہوں
نے لوسڈ ایئر کے نام سے الیکٹرک کار ڈیزائن کی ہے
جس کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار ڈالر ہوگی۔

امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہوگی جو رواں سال فروخت کیلئے پیش کی جائے گی،
کار ایک بار چارجنگ سے 517 میل (832 کلومیٹر) تک فاصلہ طے کرسکتی ہے،
گاڑی صرف دو سیکنڈز میں ہی صفر سے 60 میل
کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔
پیٹر رالنسن کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے 2012 میں ٹیسلا کیلئے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا

بغیر چارجنگ گاڑی 600 کلومیٹر چلے گی

تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا،
اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔


شیئر کریں: