March 25, 2020 at 4:56 pm

(ٹھٹھہ سےمحمود بھنبھورو)
خیبر پختونخواہ سے تبلیغی جماعت میں آئے ہوئے 10 افراد میں سے 2 کی حالت خراب ہوگئی۔
سول اسپتال ٹھٹھہ میں زیر علاج ان افراد کو ڈاکٹرز نے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا۔
کورونا وائرس پر فوکل پرسن ڈاکٹر محمد جمن نصرانی کے مطابق دونوں کا تعلق وزیرستان کے ضلع سھاگ سے ہے۔
دونوں میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں جس کی بنیاد پر انہیں آئسولیش وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
دونوں کےسیمپل کراچی بھیجے جا رہے ہیں، کراچی سے رپورٹ آنے پر صورت حال واضح ہو چکے گی۔
باقی آٹھ افراد کو قورنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبلیغی جماعت کے افراد ٹھٹھہ کے قریب پٹھان کالونی میں موجود تھے جہاں سے انہیں اسپتال لایا گیا۔
مزید تبلیغی افراد کے سفر کا ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔.

Facebook Comments