ٹک ٹاک سمیت درجنوں سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد

شیئر کریں:

نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی۔
وی چیٹ سمیت دیگر درجنوں ایپس کو بند کردیا گیا۔
بھارتی حکومت نے لداخ پر پسپائی کے بعد درجنوں چینی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کو بند کردیا۔
بھارت کے نوجوانوں میں مقبول چینی ایپ ٹک ٹاک پر بھی بھارت میں پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی حکومت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک، وی چیٹ سمیت دیگر پچاس سے زائد ایپس ملک کی سیکیورٹی اور سالمیت کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے گی؟

چین کی ایپلیکیشنز پر پابندی لداخ پر پسپائی کے بعد عائد کی گئی۔
بھارتی حکومت کو لداخ پر چین کے ہاتھوں مار کھانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
چین نے نہ صرف بیس سے زائد بھارتی فوجیوں کو جھڑپ کے دوران ہلاک کیا بلکہ لداخ کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔
چین کے ہاتھوں مشرقی بارڈر پر پسپائی کے بعد بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کی ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بند کی گئی ایپس کے متبادل بھارتی ایپس موجود ہیں۔
بھارتی نوجوان اپنے ملک میں بننے والی ایپلیکیشنز کو استعمال کرسکتے ہیں۔


شیئر کریں: