ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

شیئر کریں:

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔
اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی
اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

حریم شاہ کو ویب سیریز میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔
اس ویب سیریز کا نام اور دیگر تفصیلات تو فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں۔
تاہم ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق حریم شاہ کی ویب سیریز کا نام ’’راز‘‘ ہے۔

حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے۔
تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔


شیئر کریں: