ٹک ٹاکر بنوں میں جنات والے پہاڑ پر پھنس گئے

شیئر کریں:

دور جدید میں سیلفی اور ٹک ٹاک نے نوجوان نسل کو کہیں کا نہیں چھوڑا جسے دیکھو وہ کچھ انوکھا کرنے کی پاداش میں لگا رہتا ہے اور اس مقصد کے حصول میں متعدد نوجوان اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مگر بنوں کے دو نوجوانوں نے سب کچھ جانتے سمجھتے ہوئے کچھ الگ کرنا چاہا لیکن ان دو نوجوانوں کو ٹک ٹاک کا شوق کافی مہنگا پڑ گیا۔ لاکہ جینے جنات کیلئے مشہور چوٹی پر ٹک ٹاک بنانے والے بری طرح پھنس گئے اور بنوں کے تحصیل ڈومیل کے دو نوجوانوں نے رات پہاڑوں میں گزاری۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی پہاڑ پر چڑھنے میں ناکام ہو گئی۔ جنات کیلئے مشہور پہاڑ میں پھنسنے والے نوجوان 24 گھنٹوں بعد ریسکیو کر لئے گئے۔ دونوں نوجوانوں کو پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ دونوں نوجوان 24 گھنٹے بھوک، پیاس اور سردی کا مقابلہ کرتے رہے۔ اسی لیے کہتے ہیں نا بغیر محنت زندگی کا حصول ممکن نہیں۔


شیئر کریں: