ٹوئٹر کے ملازمین بھی گھروں سے کام کریں گے

شیئر کریں:

گوگل اور فیس بک کے بعد ٹوئٹر نے بھی اپنے ملازمین کو گھر سے ہی کام کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
فیس بک اور گوگل کے ملازمین دسمبر تک گھر رہیں گے
ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے ملازمین کے نام ایک ای میل میں کہا ہے کہ گذشتہ چند ماہ
کے دوران اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم ایسے بھی کام کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق دوسرے ملازمین جن کی کام کی نوعیت ایسی نہیں ہے کہ وہ گھر سے کام کر سکیں
ان کے لیے دفاتر ستمبر سے پہلے نہیں کھولے جا سکیں گے۔
گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ ایپ مفت کردی
کمپنی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ زیادہ تر افراد کو کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد بھی
گھروں سے کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے گوگل اور فیس بک کے ستر فیصد سے زائد ملازمین پہلے ہی گھروں سے کام کر رہے ہیں۔


شیئر کریں: