ٹوئٹرپر “شعیہ” ٹرینڈ کہاں سے آیا؟ حسن علی کے خلاف پروپیگنڈہ کون کر رہا ہے؟

شیئر کریں:

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں‌ اختتامی مراحل کے قریب شاہین آفریدی کی بال پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد سوشل
میڈیا پر حسن علی کے خلاف انتہائی غلیظ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے.

ٹوئیٹر پر “شیعہ” کے نام پر چلنے ٹاپ ٹرینڈ میں‌ کہا جارہا ہے کہ حسن علی کو شیعہ ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا
جارہا ہے. یہ بھی لکھا جارہا ہے کہ ان کی بیوی بھارتی شہری ہیں اسی بنیاد پر آل راؤنڈر پر تنقید کی جارہی ہے.

خبروالے نے جب تحقیق کی تو معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹرینڈ تو بھارت سے چلایا جارہا ہے اس میں تقریبا تمام ہی لوگ
بھارتی شہری ہیں جو پاکستان دشمنی میں‌ منفی پروپیگنڈہ کرنے میں‌ مصروف ہیں.

بھارت کے عوام نے جس طرح‌ محمد شامی کے خلاف مسلمان ہونے کی وجہ سے پروپیگنڈہ کیا تھا اور انہیں‌
جان سے مارنے کی دھمکیاں‌ دیں‌ تھیں‌ بالکل اسی طرح کی زبان حسن علی کے لیے استعمال کی جارہی ہے.

دیگر معاشرہ کی طرح‌ یہاں‌ بھی کچھ تقسیم ضرور ہے لیکن اس طرح‌ کی گھٹیا حرکت کوئی نہیں‌ کر سکتا
ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اور حسن علی نے کئی میچز اپنی شاندار باؤلنگ اور بیٹنگ کی وجہ سے جتوائے
بھی ہیں.

یہ پروپیگنڈہ بھارت کی طرف سے کیا جارہا ہے تاکہ پاکستانی معاشرہ کو تقسیم کیا جائے اور شیعہ سنی کو دست و گریبان
کیا جائے حالانکہ ایسا کوئی بھی تاثر پاکستانیوں‌کی طرف سے نہیں‌ دیا گیا.

بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی آگ پاکستان میں‌ بھڑکانے کی کوشش نہ کرے. جس معاشرے میں‌ مسلمانوں کا سماجی، ثقافتی،
سیاسی اور معاشی بائی کاٹ‌ کیا جاتا ہے. کھیل میں‌ شکست کی زمہ داری مسلمان ہونے کی وجہ سے محمد شامی پر تو
کبھی دلت ہونے کی وجہ سے ہاکی کی کھلاڑی کے گھر پر حملے کیے جائیں اور اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دی
جائیں.

بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا، تیزترین ڈھائی ہزار رنز بناڈالے

پاکستانی قوم کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت ضرور کرتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں‌ کہ وہ مارنے مرنے اور
کسی کھلاڑی پر مذہب کو بنیاد بنا کے تنقید کا نشانہ بنایا جائے.

پاکستانیوں‌ کو بھی چاہیے وہ حسن علی سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دشمن قوتوں‌ کے منفی پروپیگنڈے
کا مہذہب انداز میں جواب ضرور دیں.

خیال رہے پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں تمام ٹیموں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر کھلاڑی نے
جان ماری ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کو شکست دی.


شیئر کریں: