ٹرمپ کی ایران پر بڑے حملے کی دھمکی

شیئر کریں:

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر
اکاؤنٹ کے ذریعے دیے جانے
والے پیغام میں ایران کو بڑی
دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے
کہ ان کے باون اہم مقامات امریکی
نشانے پر ہیں، اگر ایران نے
امریکی تنصیبات پر حملہ
کیا تو اس کا جواب دیں گے،
امریکی حملہ تیز ہوگا اور
انتہائی شدت سے کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے لکھا کہ ایران امریکی
تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دے
رہا ہے، ایران نے حملہ کیا تو اس
کی تنصیبات پر حملہ کر دیں گے،
ان جگہوں میں کچھ ایران اور
ایرانی ثقافت کے لیے بہت اہم
ہیں، امریکا مزید دھمکیاں سننا
نہیں چاہتا۔ واضح رہے کہ
امریکی حملوں کے بعد شمالی بغداد
میں امریکی فوجی اڈے پر دو راکٹ
حملے ہوئے ہیں، جس میں پانچ افراد
زخمی ہوئے، امریکی میڈیا کے مطابق
راکٹ حملے امریکی فوجیوں پر کیے
گئے، جس کے بعد علاقے میں امریکی
ہیلی کاپٹروں کی پروازیں شروع ہو
گئیں، امریکی سفارت خانے کے
داخلی راستے بھی بند کر دیے گئے۔


شیئر کریں: