ٹرمپ کی آمد پر بھی انتہاپسند ہندو جماعت کا حملہ کئی امن پسند ہلاک

نئی دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل انتہاپسندوں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر حملہ کردیا۔

متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر مختلف علاقوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے حامیوں نے حملے شروع کردیے۔

شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد اور موج پور سمیت مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں، مکانات، گاڑیوں اور فائرٹینڈر کو آگ لگادی۔

انتہاپسندوں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا ۔

فائرنگ اور پتھراو کے نتیجے میں اب تک ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پرتشدد واقعات میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔