ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں چین سے خطرہ

شیئر کریں:

ٹرمپ نے کورونا وائرس کو بھی اپنے خلاف چین کی سازش قرار دے دیا۔
اوول آفس میں رائٹرز کو دیئے گئے
انٹرویو میں امریکی صدر نے نیا شوشہ چھوڑا کہ جس طرح کورونا وائرس کا معاملہ چین نے ہینڈل کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ بیجنگ انہیں نومبر کے صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار کرنے کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ ضرور کرے گا۔
چین انہیں دوسری بار صدر بننے سے روکنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کی خواہش ہے کہ ان کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن صدر منتخب ہوں تاکہ چین پر دباؤ کم ہوسکے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ چین کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔


شیئر کریں: