ٹرمپ کا ٹویٹر پر امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام

شیئر کریں:

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدارتی
انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کردیا۔

سماجی رابطے کی متحرک سائٹ ٹویٹر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کیا تھا۔
ٹویٹر نے ڈاک کے ذریعے بیلٹس سے متعلق امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے
کہا کہ پہلے حقائق دیکھو پھر ٹرمپ کی بات مانو۔
جھوٹا کہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر پر غصے ہو گئے اور سماجی رابطے کی سائٹ پر امریکا کے
صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت صدر ٹویٹر کو آزادی اظہار کو روکنے نہیں دیں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔
جس کے بعد ٹویٹر نے امریکی صدر کے ٹویٹ پر فیکٹ چیکنگ کا لیبل لگادیا تھا۔


شیئر کریں: