ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو دھوکے باز قرار دے دیا

President Donald Trump
شیئر کریں:

امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل امیدواروں کے درمیان لفظی جنگ لڑی جا رہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو سابق حریف ہیلری کلنٹن سے بھی کمزور قرار دے دیا۔
ٹرمپ نے 2016 میں امیدوار ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں جوبائیڈن کو زیادہ کمزور امیدوار قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ خدشات ڈاک کے ذریعے ہونے والی ووٹنگ سے ہیں ہے۔
یہ وہ واحد طریقہ ہے جس سے وہ الیکشن ہار سکتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ڈیموکریٹس دھوکے بازی کرتے ہیں اور الیکشن چُرا سکتے ہیں۔
غیرقانونی ووٹنگ کی جاسکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ری پبلکن علاقوں میں بیلٹ بھیجے ہی نہ جائیں۔

ٹرمپ نے نسل پرستی کو ہوا دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیفرسن یادگار جیسی وفاقی یادگاروں کا تحفظ
کرنے کے لیے پالیسی بیان جاری کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین امریکا کی تاریخ اور ثقافت کو چھیننا چاہتے ہیں تاہم ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سپریم کورٹ میں قدامت پسند جج تعینات کیے جائیں گے۔


شیئر کریں: