ٹرمپ نے فوج سے بہتر تعلقات کا دعوی کردیا

شیئر کریں:

امریکا کے صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی جیت پر پرُامن طریقے سے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر نے مخالف امیدوار جوبائیڈن کے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔
امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر میں شیڈول ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن سے ہو رہا ہے۔
پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد سیاست کا منظرنامہ ہی تبدیل ہو گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے مخالف امیدوار جوبائیڈن کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکست کھا گئے
تو اقتدار پر قابض ہونے کی نہیں کریں گے۔

پرُامن طریقے سے وائٹ ہاؤس سے چلے جائیں گے وہ آگے بڑھیں گے اور اس سے بھی بہتر طریقے سے کام کریں گے۔
ساتھ ہی انٹرویو میں امریکی صدر نے یہ بھی کہہ دیا کہ فوج کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات ہیں۔
فوج کو انہوں نے مزید مضبوط بنایا، الیکشن نہ جیت سکا تو ملک کے لیے افسوسناک دن ہوگا۔
انتخابات میں شکست کے بعد کوئی دوسرا کام کروں گا۔

ڈیموکریٹ کے نامزد صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بیان دیا تھا اگر ٹرمپ ہارنے کے بعد بھی اقتدار سے
چمٹے رہے اور وائٹ ہاؤس نہ چھوڑا تو فوج انہیں باہر نکال دے گی۔


شیئر کریں: