ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں چین سے مدد مانگ لی

شیئر کریں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔
امریکی صدر کے سابق مشیر جان بولٹن بھی ٹرمپ کے خلاف میدان میں آگئے۔

جان بولٹن نے اپنی کتاب میں لکھا کہ صدر ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے گزشتہ برس جون
میں جاپان میں ملاقات کے دوران بات چیت کا موضوع اچانک امریکی انتخابات کی جانب کردیا تھا۔

ٹرمپ نے دوبارہ الیکشن میں فتح یقینی بنانے کے لیے چین سے مدد مانگی۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے یکسر مختلف بیان دیا تھا کہ چین انہیں ہرانا چاہتا ہے۔
جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے مواخذے کی تحقیقات رکوانے کی کوشش کی تھی اور
سیاسی وجوہات کے سبب قانون کے نفاذ سے متعلق امور میں مداخلت کی بھی کوشش کی۔

جان بولٹن نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ وہ انصاف کی راہ میں حائل ہورہے تھے جو ناقابل قبول تھا۔
جان بولٹن نے کہا کہ ٹرمپ ماہرین کی باتیں سننے کو تیار نہ ہوتے اور اسٹاف کو ایک دوسرے سے لڑانا چاہتے تھے۔
ٹرمپ کے ساتھی پیٹھ پیچھے ان کی نقلیں اتارتے تھے۔


شیئر کریں: