ٹانک میں 4 طالبان دہشت گرد واصل جہنم

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقہ اعظم آباد میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں‌کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے. ذرائع کے
مطابق آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد واصل جہنم بھیج دیے گئے.
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان ٹیپو گل اور ملنگ گروپ سے تھا. یہ سب ٹیپو گل اور ملنگ گروپ کے انتہائی اہم
کمانڈر تصور کیے جاتے تھے.

طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں بحال

دہشت گردوں کی شناخت اسحاق مروت، ملنگ مروت، خاورے سکنہ پائی عمر اور ضیاء سکنہ پائی عمر کے نام سے ہوئی ہے.
اسحاق مروت، ملنگ مروت کا تعلق تحریک طالبان ٹیپو گروپ اور خاورے سکنہ پائی عمر اور ضیاء سکنہ پائی عمر کا تعلق ملنگ
گروپ سے تھا.
ہلاک دہشت گرد پولیس ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بم دھماکوں سمیت متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے.
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے.