ٹانک میں پولیو مہم کا بائی کاٹ، لوٹ مار کے خلاف پشاور روڈ بھی بند

شیئر کریں:

ٹانک سے شفیق احمد کنڈی
ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں آئے روز کی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں
کو پریشان کر دیا ہے۔
صورت حال سے پریشان حال گاؤں محمد اکبر کے مکینوں نے گرینڈ جرگہ کیا۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر صورت حال بہتر نہ بنائی گئی تو پولیو مہم کا بائیکاٹ
اور ٹانک پشاور روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا

جرگہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمیں تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ہمیں ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے
اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

سرکل کنڈیان میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر پولیس کی مسلسل خاموشی کے بعد علاقہ
مکینوں نے گاؤں محمد اکبر(ابیذری) میں حاجی عبدالرحیم حاجی سردار خان حاجی عبدالغنی
حاجی امان اللہ حاجی حاجی اختر جان سابق کونسل مجید خان حاجی وارث خان اور ملک
محمد علی خان کی قیادت میں گرینڈ جرگہ کیا۔


شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کو چوروں اور ڈکیت گروپوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر
موٹر سائیکل اور نقدی لوٹنے کے واقعات ہورہے ہیں۔

گھروں میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ہم گھروں کے اندر محفوظ نہیں اورعلاقہ مکین ساری رات
جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں پولیس کو بار بار شکایت اور تمام تر صورت حال سے واقفیت ہونے
کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہی۔

پولیس ہمیں تحفط دینے میں مکمل طورپر ناکام ہے علاقہ میں ہم ڈاکو راج تسلیم نہیں کریں گے۔
پولیس اگر بدستور اپنے فرائض سے غافل رہی تو ہم مجبوراً اسلحہ لیکر اپنی حفاظت خود
کرنے پر مجبور ہوں گے۔

چوروں اور ڈکیتوں کے خاتمہ تک جرگہ نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
3روز بعد ٹانک پشاور مین شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے۔


شیئر کریں: