ٹانک کے بھرے بازار میں پولیس وین پر مسلح افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا۔ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 18 سویلین شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ بنوں روڈ پر مصروف ترین بازار میں دامان پلازہ کے قریب کیا گیا ہے نامعلوم افراد نے سب سے پہلے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس سے دو پولیس اہلکاروں جمیل اور عبد الغفار سمیت 18 سویلین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں نے دفاعی کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے حملہ کے فورا بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ناکافی طبی سہولیات کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اس وقت ہسپتال کو پولیس نے سخت سیکیورٹی حصار میں لے رکھا داخل ہونے والے افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے ادھر بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے واضح رہے کی زخمیوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا دوسری جانب حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کیلئے حکمت عملی ترتیب دیکر ناکہ بندیاں لگا دی گئی ہیں۔
ٹانک میں پولیس موبائل پر حملہ 18 زخمی
