ویکسنیشن نہ کرانے والوں‌کے خلاف آپریشن، سکھر میں‌100 سے زائد گرفتاریاں

شیئر کریں:

سکھر پولیس نے ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ایک سو سے زائد افراد کو حراست
میں لے لیا۔ سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت ضلع بھر میں مجموعی طور پر اکانوے افراد پر مقدمہ درج
کر لیا گیا اور تھانے گرفتار شہریوں سے بھر گئے ہیں۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق این سی او سی کے واضع اور سخت احکامات ملنے کے بعد
کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکھر شہر کے تجارتی مراکز، کاروباری مراکز کے علاوہ پبلک پلیسز اور پارکس میں. موجود شہریوں
کی چیکنگ کی گئی اور جن افراد کے پاس حفاظتی ویکسین کے سرٹیفکیٹس نہیں ملے ان کو حراست
میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا۔

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ مجموعی طور پر روہڑی
سکھر پنوعاقل میں اکانوے افراد پر سولا ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔
گرفتار افراد کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق چیکنگ
کا عمل تیز کیا گیا ہے لہذا شہری ویکسینیشن کا عمل یقینی بنائیں بصورت دیگر انکو بھی مقدمات
کا سامنا کرنا پڑے گا۔


شیئر کریں: