وینٹی لیٹرز کی خرید و فروخت میں دیہاڑی لگانے والا وزیر پکڑا گیا

شیئر کریں:

ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس نے دہشت پھیلا رکھی ہے لوگوں کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف خوف خدا سے عاری افراد اب بھی اپنی جیبیں بھرنے میں مگن ہیں۔
بولیویا میں بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے وینٹی لیٹرز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران وزیر صحت نے موقع غنیمت جانتے ہوئے یہاں بھی دیہاڑی لگانے کی کوشش کی۔
یہ وینٹی لیٹرز اصل سے کئی گنا زیادہ قیمت پر خریدے گئے تھے۔
معاملہ کھلنے پر وزیر صحت مارسیلو ناواس کو فوری طور پران کے عہدے سے برطرف کر کے گرفتارکر لیا گیا۔
حکومت کی ترجمان کے مطابق ایک سو ستر وینٹی لیٹرز اسپین سے خریدے گئے تھے۔
جن کی خریداری میں وزارت صحت مبینہ طور پر کرپشن کی مرتکب ہوئی تھی۔
اس بدعنوانی کا علم ہونے پر جب حکومت نے اس خریداری کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا تو وزیر صحت اس میں ملوث پائے گئے۔


شیئر کریں: