ویناملک نےسابق شوہرکیخلاف ایک ارب کےہتک عزت کا دعویٰ کردیا

شیئر کریں:

اداکارہ وینا ملک نےسابق شوہراسدخٹک کيخلاف ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیا
سیشن کورٹ میں دعویٰ دائرکرنے والی وینا ملک کا موقف ہے کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے۔
ہرجانے کی درخواست کے متن کے مطابق وینا کا کہنا ہے کہ
سابق شوہرسےخلع لے رکھی ہے اور عدالت نے بچوں کی حوالگی میرے سپردکی ہے۔
اسدخٹک جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثرکررہا ہے۔
وینا نے استدعا کی کہ عدالت اسد خٹک کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

اسد خٹک نے پریس کانفرنس بچوں کو دبئی سے اسمگل کرنے اور دیگرالزامات عائد کرتے ہوئے
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
اسد خٹک نے بچوں کے معاملے پر وینا کو50 کروڑ روپے پرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا
جس کے بعد وینا نے ٹوئٹرپردعویٰ کیا تھا کہ 25 ستمبر2019 سے بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ وینا ملک نے اچانک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے
بعد 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں اسد خٹک سے شادی کی تھی


شیئر کریں: