ویزا فراڈ کیسز میں ملوث ملزم راولپنڈی سے گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے جعل سازی اور ویزا فراڈ میں
ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ملزم نوید احمد نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے۔ گرفتار ملزم
نے رقم وصول کرنے کے بعد شکایت کنندہ کو یو اے ای کا جعلی ویزا دیا۔
ملزم رقم کے تقاضے پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار
کیا گیا۔