دنیا کے سپر اسٹار بیٹسمین ویراٹ کوہلی اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کر رہے
ہیں. کوہلی کے پیچھے ریکارڈ لگے ہوئے ہیں. ورلڈ کپ کے سیمی میں جب انہوںنے نیوزی لینڈ کے خلاف
سنچری بنائی تو وہ ون ڈے کرکٹ میں سنچری کی نصف سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے.
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ویراٹکوہلی کا یہ عالمی ریکارڈ کون سا بیٹسمین توڑ سکتا ہے. ویراٹکوہلی کی کرکٹ
ابھی باقی ہے وہ مزید سنچریز بنا سکتے ہیں.
ریکارڈ ویراٹ کوہلی کا پیچا کرنے لگے
پاکستان کے سابق بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ پاکستان کے بہترین بلے باز بابر اعظم توڑ
سکتے ہیں. بابر اعظم اب تک 116 ون ڈے میچز کی 113 اننگز میں 19 سنچریز اور 32 نصف سنچریز کے ساتھ
مجموعی طور پر 5691 رنز جوڑ چکے ہیں.
گوکہ بابر اعظم کو ابھی لمبا سفر طے کرنا ہے لیکن ان میںلمبی اننگز کھیلنے کی پوری صلاحیت موجود ہے. اب دیکھنا
یہ ہے کہ ویراٹکوہلی مزید کتنی سنچریز اسکور کرتے ہیں اور آنے والے بیٹسمین کس طرح اس ریکارڈ کا تعاقب
کرتے ہیںِ