ویراٹ کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے کرکٹ کے عالمی میلے میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا.
کوہلی نے ماضی کے عظیم بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا ورلڈکپ، ٹی 20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی میں بھارت
کی جانب سے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا.
ٹنڈولکر نے اپنے کیئریر کے دوران بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں 58 میچز کھیل کے 2718 رنز اسکور کیے
تھے اس سنگ میل کو ویراٹ کوہلی نے 64ویں میچ عبور کیا. انہوں نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے
آسٹریلیا کے خلاف میچ بہترین اننگز کے ذریعے 2785 رنز پر پہنچ گئے.

بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست

رنز کی دوڑ میں کوہلی کا پیچھا کرنے والے روہیت شرما ہیں جو اب تک 64 میچز میں 2422 رنز اسکور
کر چکے ہیں.
شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ویراٹ کوہلی ابھی مزید کرکٹ باقی ہے اور وہ آنے والے کسی بھی بھارتی
کرکٹر کے لیے پہاڑ جیسا ریکارڈ چھوڑ کے جائیں گے.