وسیم اکرم کا حارث رؤف کو بہترین کرکٹر بننے کا مشورہ

پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کرکٹ‌ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کے مستقبل کے لیے مشورہ دیا ہے.
وسیم اکرم نے کہا ہے اگر حارث رؤف کو موجودہ دور کا عظیم کرکٹر بننا ہے تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی چاہیے. ٹیسٹ کرکٹ
کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ حارث رؤف کا اپنا ہے، وہ کنٹریکٹڈ کھلاڑی ہے.
آجکل وائٹ بال کے کئی اسپیشلسٹ کرکٹرز ہیں. ٹیسٹ کرکٹ بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ہے آپ کو 8 اوورز کا اسپل کروانا ہوتا
ہے. ٹی 20 میں آپ 4 اوورز کروا کر فائن لیگ پر صرف فیلڈنگ کرتے ہیں یہ صرف ایک کیک کے ٹکڑے جیسا ہے.
ٹیسٹ کرکٹ ایک لمبی ریس جیسا ہے.

ڈیوڈ وارنر نے مچل جانسن سے متعلق خاموشی توڑ دی

وسیم اکرم نے کہا اگر اپ چاہتے ہیں کہ لوگ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کے طور پر آپ کو یاد کریں تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی.
شان مسعود کے لیے یہ دورہ مشکل ہوگا پاکستان آخری بار 1995 میں میچ جیتا تھا.
نیا کپتان، نئی مینجمنٹ اور اس سب کے لیے وقت لگے گا. یہ کسی بھی نوجوان کپتان یا ٹیم کے لیے اچھا دورہ نہیں ہو گا، یہ
ایک مشکل دورہ ہوگا اور بڑا امتحان ہوگا.