وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف بھی تحقیقات

شیئر کریں:

نیب نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چئیرمین نیب نے گزشتہ روز نیب راولپنڈی کو شکایات کی جانچ پڑتال کی ہدایات کی تھی۔
نیب کو نور الحق قادری پر وزارت مذہبی امور کی عمارت اپنے قریبی کو کرائے پر دینے
کی شکایت موصول ہوئی تھی۔
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی وزیر مذہبی امور کے خلاف تحقیقات کے بعد سزا ہوئی تھی۔


شیئر کریں: