وزیر اعلی محسن نقوی کے انقلابی اقدامات

ملکی تاریخ میں پہلی بار نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی کی جانب سے عوامی مسائل کے
حل کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائئے جارہے ہیں.
محسن نقوی کی زیرِ قیادت پنجاب کی نگران حکومت کی کابینہ کے اجلاس لاہور سے باہر منعقد کیے جا رہے
ہیں. اس سے پہلے ملتان، جڑانوالہ اور راولپنڈی میں بھی اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب کابینہ کا 30واں اجلاس آج فیصل آباد میں ہورہا ہے اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے
ترقیاتی منصوبوں اور امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ کے اجلاس صوبہ کے دیگر شہروں میں منعقد کرنے کا مقصد عوام میں اعتماد بڑھانا، اونرشپ کا فروغ
اور اقتدار کو عوامی سطح پر لانا ہے۔
اب تک جو کام منتخب حکومتیں نہ کر سکیں وہ محسن نقوی کر رہے ہیں اور ان کا یہ اقدام مقامی انتظامیہ کو
بھی بااختیار بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس صوبے کے تمام 9 ڈویژن میں منعقد کیے جائیں گے. اس عمل
سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی.