وزیر آباد کے سٹی تھانہ سے ایس ایچ او غائب ہو گئے

وزیرآباد سے ضمیر کاظمی

وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کی ایف آئی آر کا تنازعہ شدت پکڑتا جارہا ہے۔ وزیرآباد پی ٹی آئی وکلاء ٹیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن سے غائب ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آرڈرز پر مقدمہ کے اندراج کے لیے ہم تھانہ میں موجود ہیں۔
پولیس جان بوجھ کر ایف آئی آر نہیں درج کر رہی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ کونسی شخصیت ہے جو سپریم کورٹ سے بھی سپریم ہے جسکا پولیس انتظار کر رہی ہے۔
24 گھنٹہ کے اندر پولیس ہماری ایف آئی آر دینے کی پابند ہے۔ ہمیں خدشہ ہے پولیس سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنا چاہتی ہے۔ ہم 24 گھنٹہ تک یہاں ہیں تھانہ کے اندر یا تھانہ کے باہر موجود ہیں۔ ایس ایچ او اور پولیس کے اعلی حکام یاد رکھیں کھلم کھلا توہین عدالت کی جارہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر وقاص افضل چٹھہ ،مبشر چیمہ ،بلال شیخ ،عثمان لودھی ،تھانہ سٹی وزیرآباد کے باہر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔