وزیر آباد میں بہن کی عیدی لوٹ کر بھائی کو قتل کردیا گیا

شیئر کریں:

(وزیرآباد سے ایوب چوہان)
گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد میں عید سے قبل ڈاکوؤں نے گھر سوگوار بنادیا۔
بہنوں کو عیدی دینے جانے والے نوجوان کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے علی پور چٹھہ کا رہائشی موٹرسائیکل پر شیخ وقاص درگاہی والا جا رہا تھا۔
راستے میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کے روکا اور رقم لوٹ کی۔
وقاص نے بہن کی عیدی چھیننے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے مزاحمت کی۔
اس موقع پر دوسرے ملزم نے وقاص پر گولیاں چلادیں، وقاص کے پیٹ اور چھاتی پر گولیاں لگیں۔
وقاص موقع پر ہی دم توڑ گیا اور لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔


شیئر کریں: