وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس کاشکار ہو گئے

شیئر کریں:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا وائرس کاشکار ہو گئے ،
مراد علی شاہ نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیاہے۔

کورونا سے صحت یاب مریض پھر سے وائرس کا شکار ہونے لگے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،
مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہلکا بخار محسوس ہوا،
جس پر ٹیسٹ کرایا گیا،ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا،
وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ ہلکار بخار ہے لیکن طبیعت بہتر ہے اور احتیاط کررہاہوں۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی خان بھی کورونا سے انتقال کر گئے

خیال رہے کہ ملک میں وائرس کی دوسری لہر دوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے
جس کے باعث حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں آج مختلف پابندیاں عائد کرنے پر غور کرے گی۔
حال ہی میں کورونا سے متاثر ہونے والے سیاستدانوں میں
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما فاروق ستار شامل ہیں۔


شیئر کریں: