وزیراعظم کی غیرسنجیدگی پر شہباز اور بلاول کا بائی کاٹ

شیئر کریں:

پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے اٹھ جانے پر اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے احتجاجا واک آؤٹ کرگئے۔
اپوزیشن رہنماوں نے اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے اٹھ کے جانے کو غیر سنجیدہ عمل قرار دیا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم اجلاس سے کیوں چلے گئے؟
میاں شہباز شریف نے کہا وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں یہ ملک کے سربراہ کی سنجیدگی کا لیول ہے۔
ایسی صورت حال پیدا کیے جانے پر اجلاس میں بیٹھنا مناسب نہیں واک آوٹ کرتے ہیں۔
اتنی بڑی وبا نے پاکستان کو متاثر کیا ہے اور وزیر اعظم کی یہ سنجیدگی ہے؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا وزیراعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ اس
اجلاس میں بیٹھنا تک گوارا نہیں کیا۔
وزیراعظم کو اتنا بھی احساس نہیں کہ یہ مشاورتی اجلاس ہے ہم یہاں سیاست کرنے تو نہیں آئے، یہ سوچنے بیٹھے ہیں کہ مل کر قوم کو کیسے بچائیں۔


شیئر کریں: