وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے رابطہ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کریا۔ وزیراعظم نے ایم ڈی ایم ایف سے 9واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگی ہے۔ بجٹ تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف کے مطالبات برقرار ہیں۔ آئی ایم ایف ایکسچینج ریٹ میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق ختم کروانا چاہتا ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے میں 30روز باقی ہیں۔ وزیراعظم نے 27مئی کو آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے رابطہ کیا۔