ورلڈ کپ کرکٹ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی خشک سالی کا خاتمہ

شیئر کریں:

ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف سالوں سے جاری پاکستان کی خشک سالی کے خاتمہ پر دنیا
بھر میں آباد پاکستانیوں نے جشن منایا۔ جس ملک میں طویل خشک سالی اور اداسی ہو وہاں بارش کے بعد
خوشی کی لہر دوڑ پڑتی ہے۔

لوگ خوشی میں رقص کرتے ، ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور ہوائی فائرنگ کرتے بالکل اسی طرح پاکستان
بھر میں لوگوں نے جشن منایا۔ غیرمستقل مزاجی سے دنیائے کرکٹ میں مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ورلڈ کپ
کے پہلے ہی میچ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر پھر سے ثابت کر دیا کہ وہ کہیں بھی اور کسی
بھی وقت انہونی کر سکتے ہیں۔

پچاس اوورز کا ورلڈ کپ ہو یا پھر 20 اوورز کے فارمیٹ کی کرکٹ پاکستان بھارت کے سامنے ہمیشہ دباؤ کا
شکاار رہا اور ایک درجن سے زائد میچوں میں شکست ہی مقدر ٹہری لیکن اتوار کو دبئی کے اسٹیڈیم میں
پاکستان نے پہلے ہی اوور سے بھارت کے بیٹسمینز کو کریز پر جمنے اور سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے نے پہلے ہی اوور سے بھارت کی بیٹنگ لائن کی تباہی شروع کی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی رہیں۔ بیٹنگ شروع ہوئی تو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین رضوان نے مخالف ٹیم کے بالرز کو سنبھلنے اور سیٹ نہ ہونے دیا۔
بھارت کی عبرت ناک شکست انتہا پسند ہندوؤں‌کا کشمیری طلبہ
دونوں اوپنرز نے بغیر کسی غلطی کے 151 رنز کا ہدف مقررہ 20 اوورز مکمل ہونےسے 13 بالز پہلے ہی حاصل کرکے پاکستانی قوم کو مبارک ماہ ربیع الاول میں خوشی کا تحفہ دیا۔

اس تاریخی کامیابی نے پاکستان میں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام اور لڑکھڑاتی معیشت سے متاثر لوگوں نے ہر چیز بھلا کے قومی ٹیم کی کامیابی کا جشن منایا۔

پاکستان بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے جگہ جگہ بڑی بڑی اسکرینز لگائی گئی تھیں۔ یہی نہیں وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے بعض اراکین نے سعودی عرب میں تاریخی میچ دیکھا۔ وزیراعظم نے کامیابی پر کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو مبارکباد بھی دی۔

بھارت کے خلاف خشک سالی کا خاتمہ تو ہو گیا لیکن اب اس پہلی برسات کا کھلاڑیوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا۔


شیئر کریں: