دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا
اعلان کردیا ہے. ورلڈ کپ سے پہلے کے ٹیم کی قیادت کے کمبنیشن کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب
خان کو برقرار رکھا گیا ہے.
ایشیا کپ کے میچ میں سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے خوبرو فاسٹ بولر نسیم شاہ ورلڈکپ
کی ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے.
اعلان کردہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، اوپنر امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، حارث
رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا
اور اسامہ میر شامل ہیں. محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے.
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کیا. ان کا کہنا تھا نسیم شاہ
کے ان فٹ ہونے سے ٹیم میں سینیر بالر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی اسی لیے حسن علی کو تجربے کی
بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا.
خیال رہے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نگاہیں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ
پر لگی ہوئی ہیں. پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف
ہو گا.