آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل میزبان ملک بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا. آسٹریلیا اپنے مدمقابل
جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بناچکا ہے. اس سے پہلے بھارت نے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل
میں شکست دی تھی.
جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 212 رنز بنائے تھے آسٹریلیا ٹیم کے لیے یہ ہدف کچھ نہیں تھا لیکن جنوبی
افریقا نے پورے میچ میں دباؤ برقرار رکھا. 47.2 اوورز نے بمشکل تمام آسٹریلیا نے 7 وکٹکے نقصان پہ
ہدف حاصل کیا.
ویراٹ کوہلی نے سنچریز کی نصف سنچری بنالی
بھارت کی کرکٹ ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میںناقابل تسخیر رہی ہے. اب تک کی کارکردگی اور ہوم گراؤنڈ کو دیکھتے
ہوئے فائنل میں بھارت کی کرکٹٹیم ہارٹ فیوریٹ قرار دی جاسکتی ہے.
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ویراٹ کوہلی اور روہیت شرما سمیت سب ہی بھرپور فارم میں ہیں. اسی طرح
بالرز بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.
دونوں ٹیموںکے درمیان فائنل ڈے نائٹ میچ 19 نومبر اتوار کو کھیلا جائے گا.