واٹس ایپ نے رقم منتقلی کی سروس شروع کردی

شیئر کریں:

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوش خبری ہے.واٹس ایپ انتظامیہ نے فون ایپ کے ذریعے رقم منتقل
کرنے کی نئی سہولت متعارف کرادی۔
واٹس ایپ کی یہ منی سروس 10 سے زائد بھارت کی مقامی زبانوں میں دستیاب ہے۔

نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) رقم منتقلی کی اس سروس میں شراکت دار ہے
جب کہ منی سروس کیلئے یونیفائیڈ ادائیگی انٹر فیس (یو پی آئی) کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
اس سروس سے 160 سے زائد بینکوں کے ساتھ لین دین کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اس ایپ سے رقم منتقل کرنے کیلئے آپ کو ایک ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی جو یو پی آئی
کو سپورٹ کرتی ہو
اس کی مدد سے آپ اپنے اکاؤنٹ کو رقم منتقلی کیلئے استعمال کرسکیں گے


شیئر کریں: