ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن انتقال کر گئے

شیئر کریں:

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن انتقال کر گئے ہیں۔
ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے این اے 75 پر افتخار الحسن المعروف ظاہر شاہ منتخب ہوئے تھے۔
افتخار الحسن تین مرتبہ اسی علاقے سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
مرحوم ایک مرتبہ چئیرمین ضلع کونسل سیالکوٹ اور دو مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔
مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا تین بیٹیاں اور بیوی کو سوگوار چھوڑا ہے۔


شیئر کریں: