نیوی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے نئے فارمولے

شیئر کریں:

دورے نیوزی لینڈ میں بری طرح شکست کے بعد قومی
کرکٹ ٹیم میں نئے فارمولے اپنانے پرغور شروع کردیا گیا ہے،
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیئے سلیکشن کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے،
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ایک بارپھر اوپنر شرجیل خان کوآزمانے کا فیصلہ کیاہے،
کامران غلام،سعود شکیل اوراعظم خان کوبھی اسکواڈ کا حصہ بنایاجاسکتا ہے،
سلیکشن کمیٹی ہوم سیریزمیں حسن علی،وقاص مقصود اور نعمان علی کو کھیلنے پرغور کررہی ہے،
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پہلا اجلاس کراچی میں ہوگا،
کھلاڑیوں کی سلیکشن سے متعلق اجلاس میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم سے بھی مشاورت کی جائے گی


شیئر کریں: