نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

پاکستان کرکٹ‌ٹیم جیت کے لیے ترس گئی. نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں‌بھی یک طرفہ مقابلے
کے بعد شکست دے دی. اس طرح پاکستان آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی
ٹی 20 سیریز ہار گیا ہے.
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو اپنی اور اپنے بالرز کی صلاحیتوں پر بھی اعتماد نہیں. ٹاس جیتنے کے
باوجود نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی. پھر ڈنیڈن کے میدان میں کیوی بلے باز فن ایلن نے جو کچھ
پاکستان ٹیم کے ساتھ کیا اسے شاہین آفریدی بھلا نہیں پائیں گے. کیوی بیٹسمین فن ایلن نے 16 فلک بوس
چھکوں اور 5 چوکوں کے ذریعے صرف 62 گیندوں پر 137 رنز جوڑے ۔ انہوں نے کسی بالر کو نہیں بخشا.
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا اور جیت کو ترسنے والی ٹیم مقررہ
20 اوورز میں 7 وکٹ پر صرف 179 رنزہی بنا سکی۔
پاکستان کے تمام بالرز نے دل کھول کے رنز دیے. حارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، محمد
نواز اور محمد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی.
ایک بار پھر بابر اعظم ہی کچھ اسکور کر پائے انہوں نے 58 رنز بنائے لیکن میچ نہیں جتوا پائے. باقی کوئی بھی
بیٹسمین متاثر کن کارکردگی دیکھانے سے محروم رہا.
شاہد آفریدی کی کوششوں‌سے پاکستان کرکٹ‌بورڈ نے بابر اعظم سے کپتانی چھین کے شاہین آفریدی کو تو دے دی
جو اسے بہت مہنگی پڑ رہی ہے. پاکستان پانچ ٹی 20 کی سیریز تین صفر سے ہار چکا ہے. اب نیوزی لینڈ بھی
آسٹریلیا کی طرح‌وائٹ‌واش کرنے کی کوشش کرے گا.