سپریم کورٹ کی جانب سے نیب میں کی گئی بعض شقوں کی ترامیم کو آئین سے تصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم
قرار دینے کے بعد نئے قوانین سے فیضیاب ہونے والے سیاستدانوں میں کھل بلی مچ گئی ہے.
نیب قوانین میں تبدیلی سے میاں نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،
یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، ارباب عالمگی، فرزانہ راجہ، سابق وزیر خزانہ
اسحاق ڈار اور بے شمار سیاستدان فیض اٹھا چکے ہیں.
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں
ذرائع کے مطابق اب ان سب کے خلاف کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے. نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم،
تمام ختم انکوائریز اور کیسز بھی بحال کریے گئے ہیں.
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار عدالتوں سے مفرور تھے اور نیب قوانین کے بعد دوبارہ پاکستان
آئے اور وزارت سنبھالی. ملکی معیشت تباہی کے کنارے کھڑی کر کے دوبارہ ملک سے باہر اپنے سمدھی میاں
نواز شریف کے پاس چلے گئے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے بعد نگراں حکومت احتساب
کا عمل تیز کرے گی. بعض ذرائع کہتے ہیں سندھ میں عنقریب احتساب ہوتا دیکھائی دے گا.