نگراں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کروانے کیلیے پرعزم

شیئر کریں:

قلمندان سنبھالنے کے بعد نگراں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنے آبائی علاقہ نگر کا دورہ کیا ہے۔
نگران وزیر محمد علی قائد ریلی کی شکل میں آبائی علاقے نگر پہنچے۔
شمالی علاقہ جات “گلگت بلتستان” کی آبادی اور اضلاع کتنے ہیں؟

محمد علی قائد کے قافلے میں سیکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیاں شامل تھیں۔
وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے چاہنے والوں نے جگہ جگہ قافلے کا استقبال بھی کیا۔
نگراں وزیر نے یادگار شہداء نگر پر حاضری دی۔

محمد علی قائد نے وطن پاک کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے
شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چھڑائی ۔
نگر میں استقبالیہ تقریب سے نگراں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی قائد نے خطاب بھی کیا۔

محمد علی قائد نے کہا کہ میرے لیے ضلع دیامر سے حمایت کرنا بین المسالک کی بہترین مثال ہے ۔
آئندہ شفاف انتخابات کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔
ریلی کا احتتام غلمت شاہ ولی اللہ کے مزار پر ہوا جہاں نگراں وزیر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے لیئے دعا بھی کی۔


شیئر کریں: