“نو عمران اونلی عوام” کا پی ٹی آئے جلسہ میں‌ نعرہ کس نے لگوایا؟

شیئر کریں:

اسلام آباد میں‌ تحریک انصاف کے جلسہ میں‌ اسٹیج پر “نو عمران اونلی عوام” کا نعرہ کس نے لگوایا؟
نعرہ لگانے والے شخص کون تھا؟ کیا یہ نعرہ کہیں‌ بااثر شخصیات نے تو نہیں‌ لگوایا؟
کیا اس نعرہ کو مستقبل میں‌ مائنس عمران خان مہم کی جانب پہلا قدم تو قرار نہیں دیا جائے گا؟

اس جیسے کئی اور بھی سوالات اس نعرہ نے جنم دیے ہیں. کیونکہ یہ نعرہ وفاقی وزیر اسد عمر کے
جلسہ میں‌ تحریک انصاف کے مجمع میں‌ اسٹیج سے لگایا گیا ہے.
اسٹیج پر نوجوان نے اعلان کیا کہ اگر آج عمران خان استعفی دے دیں‌ تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا
خیال رہے ملک میں ناقابل برداشت مہنگائی نے سب کو پریشان کر دیا ہے.
لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں‌ اور گزشتہ روز ہی ایک بیروز گار صحافی نے کراچی میں
خودکشی کر لی تھی.

عوام اس نعرہ کو تبدیلی کی جانب ایک قدم قرار دے رہے ہیںِ کیونکہ سیاستدانوں اور ڈیکٹیٹرز کی
باریوں نے ملک کو تباہی کی دہلیز پر پہنچادیا ہے. بار بار کے تجربات سے عوام پریشان ہو چکے ہیں.


شیئر کریں: